سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک اسوقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ، ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد مکمل کرے ، منصوبہ مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے ۔زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گاچیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین پر ہمیں پورا اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے ۔
Leave feedback about this