پاکستان تازہ ترین

ہمیں جتنی یکجہتی کی ضرورت اب ہے ، پہلے کبھی نہ تھی ، شہبا زشریف

نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ آج متوقع ہے، وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جانا ہے آج جتنی قومی یکجہتی اور اتفاق کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔شہبا ز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں آپ سب نے مجھے گائیڈ کیاجہاں مجھ سے غلطی ہورہی تھی آپ نے میرا ہاتھ تھاماانہوں نے کہا کہ آپ کیساتھ 16 مہینے گزارے ، یہ میری زندگی کا اثاثہ ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم رحلت فرما گئے تو بدقسمتی سے ہم راستے سے بھٹک گئے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی ہدایت فرمائے ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے اور ہم بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image