اسلام آباد:چیئر مین پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پارلیمان میں منظور کی گئی، آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کو مقرر کیا جا چکا ہے، 25 اکتوبر سے پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری بڑا کام تھا۔26 ویں آئینی ترمیم کا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے مزید کہا کہ9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، حکومت ذمہ داروں کا ٹرائل کرنا چاہتی تھی، عدالت آئین کی تشریح کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کے راستے میں رکاوٹ بنی۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی حمایت کے بغیر بھی ہو سکتی تھی
پاکستان
ہمارے پاس آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے نمبرز پورے تھے: بلاول بھٹو
- by web_desk
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- 326 Views
- 8 مہینے ago

Leave feedback about this