ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارے نشانہ تھے، شرجیل میمن پاکستان Roze News
پاکستان

ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارے نشانہ تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد اسلام آباد پر حملہ نہیں تھا، نہ ادارے نشانہ تھے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سیاسی لانگ مارچ اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جہاد کا ٹچ دے کر لوگوں کے جذبات سے کھیل کر انہیں اسلام آباد پر حملہ کرنے کے لیے مجبور کر رہے ہیں ۔ آڈیو لیکس کے بعد بہروپیہ شخص کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جیسا بزدل اور منافق شخص اور کوئی ہو نہیں سکتا، پورے پاکستان میں کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنانے کے لیے حلف لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان منی لانڈرنگ ، ہارس ٹریڈنگ ، اپنی بدعنوانی کا جواب دیں، بزدل شخص لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کر رہا، پی ٹی آئی والے روزانہ ٹی وی پر آ کر بلیک میلنگ کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کی بلیک میلنگ میں اب کوئی نہیں آئے گا، تمام ادارے آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، سندھ پولیس کے سینکڑوں دستے عمران نیازی کا استقبال کرنے کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں ۔

Exit mobile version