علی گیلانی کے داماد، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما الطاف شاہ کا بھارتی جیل میں انتقال دنیا Roze News
دنیا

علی گیلانی کے داماد، تحریک آزادی کشمیر کے رہنما الطاف شاہ کا بھارتی جیل میں انتقال

تحریک آزادی کشمیر کے ایک اور رہنما الطاف شاہ بھارتی جیل میں انتقال کر گئے، الطاف شاہ سید علی گیلانی مرحوم کے داماد تھے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور کشمیری رہنما بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے بھینٹ چڑھ گئے۔

دہلی کی تہاڑ جیل میں اسیر رہنما الطاف شاہ علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوئے، جس کے بعد تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ الطاف شاہ گزشتہ کئی برسوں سے جیل میں قید تھے، جیل میں طبیعت خراب ہونے پر بھارتی قابض انتظامیہ نے انہیں ہسپتال منتقل کیا تھا۔

حریت رہنما الطاف شاہ کی شہادت پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، تعزیتی پیغام جاری کرنے والوں کے مطابق وہ الطاف شاہ کی تحریک آزادی کیلیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید الطاف شاہ بھارت کے ظلم و استبداد کے خلاف سینہ سپر رہے، تحریک آزادی کیلیے الطاف شاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Exit mobile version