لاہور میں نو مئی کے واقعہ میں گرفتار چار افراد کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کا کسی تخریبی کارروائی سے تعلق نہیں اور انہیں گھر سے پولیس نے اُٹھایا ہے ۔نو مئی کے واقعے میں گرفتار افراد کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا ان کے بچوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ، ہم غریب لوگ ہیں ، گرفتار ہونیوالوں میں سے کوئی رکشہ چلاتا ہے اور کوئی ریڑھی بان ہے ۔گرفتار افراد کے والدین کاکہنا تھا کہ 9 مئی کوہونیوالے چلاﺅ گھیراﺅ کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں ، گرفتار افراد گھروں کے واحد کفیل ہیں جو محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچہ چلاتے ہیں ۔
Leave feedback about this