پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں ، باقی میچز سے پاک بھارت میچ کا تھوڑا فرق ہوتا ہے ۔امام الحق نے کہا کہ سب کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں اس میچ میں اسٹار بننے کا موقع ہوتا ہے ، پاک بھارت میچ میں آپ اچھا کریں یا جتوا دیا تو یہ سب کو یاد رہتا ہے ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اچھا ہے کہ ہم بھارت سے ایک دو میچز یہاں کھیل لیں ، ہمیں بھارت کی بولنگ کا اندازہ ہوجائیگا ، اور کمزریوں اور ان کے مضبوط پوائنٹس کا پتہ چل جائیگا۔ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے مجھے ڈر ہے کہیں نظر ہی نہ لگ جائے میں بولرز کو کہتا رہتا ہوں کہ اگلے دو ماہ ایسے ہی کرتے رہو ہم سب کی زندگی تبدیل ہوسکتی ہے ہمارے فاسٹ بولرز ایسے ہیں جن کیخلاف تمام ٹیمیں پلان بنا کرآتی ہیں۔
Leave feedback about this