چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہمارا ماضی بہت بوسیدہ ہے ۔ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے ۔فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کررہاہے ۔جسٹس سردار طارق مسعود ودیگر جج صاحبان فل کورٹ میں شامل ہیں ۔دوران سماعت صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دلائل دیے جسٹس اعجاز الاحسن نے ان سے استفسار کیا کہ آئین تو پہلے ہی سپریم کورٹ کو پابند کرتا ہے کہ آئین وقانون کے مطابق رولز بنائے ۔فائز عیسیٰ نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے سوال کا جواب دیدیں کہ سبجیکٹ ٹولا ، کونکال دیں تو رولز بنانے کے اختیار پر کیا فرق پڑیگا ، قت کم ہے جواب جلدی دیں۔وکیل عابد زبیری نے کہا کہ آئین سے آئین وقانون کے مطابق رولز بنانے کے الفاظ ہٹا دیے جائیں تو بھی فرق نہیں پڑیگا

Leave feedback about this