کراچی :وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 23مارچ 1940کو لاہور میں قرارداد پاس ہوئی، ہمیں اسلام کی بنیاد پر اپنا ملک ملا، آزادی کے78ویں سال میں بھی باتیں کررہے ہیں کے اکٹھا ہونا چاہیے، سب کو مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، مل کر معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہیے۔پی ٹی آئی دور میں قومی سلامتی کمیٹی ک تین میٹنگز ہوئیں انہوں نے شرکت نہیں کی، ان کے وزیراعظم نے اپنے ہی اجلاسوں میں شرکت کرنا مناسب نہیں سمجھا، آج عالم اسلام کو اکٹھا ہوکرشہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی لیڈر شپ دکھانی ہے۔
دشمن چھپ چھپ کربزدل لوگوں کے ذریعے حملے کراتا ہے، ان کے پیچھے کون ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، اسلام دشمن عناصر کی طرف سے ایک مہم چلائی جارہی ہے، وزیراعلی سندھ اللہ ہمیں یہ طاقت دے کہ ہم اسلام دشمن عناصر کا مقابلہ کرسکیں۔ہم صدر آصف زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں آگے بڑھ رہے ہیں، اس ملک کا ہر ایک شخص چاہتا ہے پاکستان پر کوئی آنچ نہ آئے، ہر شخص ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیار رہے گا۔

Leave feedback about this