ہرکوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کررہاہے ، چیف جسٹس تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ہرکوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کررہاہے ، چیف جسٹس

ہرکوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کررہاہے ، چیف جسٹس

ہرکوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کیخلاف رٹ دائر کررہاہے ، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف ہر کوئی رٹ دائر کر رہا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی ایک شیرانی سے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نواز کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا اور فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حقائق پر مبنی سوالات میں جانا ہمارا کام نہیں الیکشن ٹربیونل کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کو اپنا کام کرنے دیں۔ الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف ہر کوئی رٹ دائر کر رہا ہے۔ ٹربیونل میں ہائی کورٹ کے جج بھی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر کے اسے انٹرا کورٹ اپیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ جاو¿ اور الیکشن لڑو۔ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کی فرمائشیں نہیں کرنی چاہئیں۔ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہر کوئی رٹ لے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کوئی نجی ادارہ نہیں آئینی ادارہ ہے۔

Exit mobile version