دلچسپ و عجیب

ہار بنانے کیلئے زرافے کا فضلہ لانے والی خاتون کو کسٹم نے پکڑلیا

ہار بنانے کیلئے زرافے کا فضلہ لانے والی خاتون کو کسٹم نے پکڑلیا

مینیسوٹا: امریکی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے زرافے کا فضلہ لے کر آنے پر خاتون سے فضلے کا ڈبہ اپنی تحویل میں کرلیا۔امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے مینیپولس سینٹ پال ہوائی اڈے پر پہنچنے والی خاتون کے سامان کا جب معائنہ کیا گیا تو اس میں ایک ڈبہ نکلا جس میں زرافے کا فضلہ موجود تھا۔خاتون نے حکام کو بتایا کہ اس نے کینیا کے دورے پر زرافے کے فضلے کو اٹھایا اور اسے ہار بنانے کی غرض سے اپنے پاس رکھ لیا۔ آئیووا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ اس نے اس سے قبل موس (moose) کے فضلے سے ہار بنایا تھا۔مینیسوٹا کے پبلک ریڈیو کے مطابق زرافے کو مناسب اجازت نامے اور معائنہ کے ساتھ امریکا لایا جا سکتا ہے۔ اسٹیشن نے اطلاع دی کہ خاتون کو پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس نے فضلہ ظاہر کرنے میں تعاون کیا اور اسے کسٹم حکام کے حوالے بھی کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image