پی ٹی آئی رہنما فواد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران کن ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ دیئے بغیر ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو صبح سپریم کورٹ میں چیلنج کررہے ہیں ۔اس سے قبل عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کوئی کیس نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ عمران خان کو انتخابی مہم سے آﺅٹ کردیاجائے ۔
ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کوقانونی قرار دینا حیران کن ہے ، فواد

ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری کوقانونی قرار دینا حیران کن ہے ، فواد