سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانا گیمبڑو میں پولیس چوکی پر ڈاکوﺅں نے حملہ کردیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ دس سے زائد ڈاکوﺅں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی ۔ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ پولیس ڈاکوﺅں کا تعاب کرہی ہے ، شبہ ہے حملہ ڈاکوﺅں کے جاگیرانی گروہ نے کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران جاگیرانی گروہ کے دو ڈاکو ہلاک ہوئے تھے
گھوٹکی ، پولیس چوکی پر ڈاﺅں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی ، پولیس چوکی پر ڈاﺅں کا حملہ ، 2 اہلکار شہید