بالی ووڈ اداکارہ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھوچڈھا سے رشتے بارے میڈیا پر چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑ دی ۔ان دنوں پری نیتی چوپڑا او ر راگھو چڈھا کے رشتے سے متعلق افواہیں میڈیا کی زینب بنی ہوئی ہیں ، کبھی جلد شادی تو کبھی منگنی کی تاریخ بارے دعوے کیے جارہے ہیں ۔راگھو چڈھا اور پری نیتی پرانے دوست ہیں دونوں نے لندن اسکول میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی تاہم اب اداکارہ پری نیتی کا راگھو چڈھا سے راشتے سے متعلق افواہوں پر ردعمل سامنے آیا ہے ۔پری نیتی کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی اپنی زندگی کام یا کام کیلئے زندگی قربان نہیں کروں گی میں ہمیشہ دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔
راگھوچڈھاسے رشتے کی خبروں پر بالآخر پری نیتی چوپڑا کا بیان سامنے آگیا

راگھوچڈھاسے رشتے کی خبروں پر بالآخر پری نیتی چوپڑا کا بیان سامنے آگیا