گولی کا جواب گولی سے دینگے، آئی جی پنجاب پاکستان Roze News
پاکستان

گولی کا جواب گولی سے دینگے، آئی جی پنجاب

گولی کا جواب گولی سے دینگے، آئی جی پنجاب

گولی کا جواب گولی سے دینگے، آئی جی پنجاب

اسلام آباد: پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کا کہناہے کہ اگر پولیس پر گولی چلائی جائیگی تو جواب بھی گولی سے ہی دیاجائیگا۔آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے پولیس لائنز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہمارا کام شہریوں کا تحفظ ہے، انہیں نقصان پہنچانا نہیں، انہوں نے کہاکہ پولیس جلسے اور جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرتی رہے گی۔تاہم پولیس پر حملہ کرنیوالوں کوناصرف پسپا کرینگے بلکہ ان کا قلع قمع بھی کیاجائیگا، اگر کسی جگہ دہشتگرد موجود ہوا تو اسے نہیں چھوڑینگے۔عثمان انور نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل بنادیں، وہ عمران خان کے ہر الزام کاجواب دینگے، اگر پولیس قصور وار ہے تو سزا دیدیں نہیں تو الزام تراشی کرنیوالوں کو سزا ملنی چاہیے۔

Exit mobile version