گنگارام اسپتال میں مرمت کا کام، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین بند صحت Roze News
صحت

گنگارام اسپتال میں مرمت کا کام، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین بند

گنگارام اسپتال میں مرمت کا کام، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین بند

گنگارام اسپتال میں مرمت کا کام، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشین بند

لاہور کے گنگارام ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینیں مرمتی کام کے باعث بند ہو گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گنگارام اسپتال میں تشویشناک حالت میں آنے والے مریضوں کی اسکیننگ نہیں کی جارہی ہے۔مریضوں نے شکایت کی ہے کہ فالج کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھی بھیجا جارہا ہے، وہ مشکل سے گنگارام اسپتال آتے ہیں، وہ انہیں اسکین کے لیے دوسرے اسپتال بھیجتے ہیں۔اس حوالے سے گنگارام اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تعمیرات اور دیکھ بھال کی وجہ سے مشینیں بند ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینیں ایک ہفتہ قبل بند کر دی گئی تھیں، دونوں مشینیں ایک ماہ تک بند رہ سکتی ہیں۔

Exit mobile version