سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جرائم Roze News
جرائم

سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گوجرانوالہ کینٹ میں 9 مئی کو ہونے والے حملے اور آتشزنی کیس میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل عدالت میں جاری ہے۔عدالت کے حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر میں اہم مقامات پر اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔مقدمے میں دہشت گردی پر قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔51 ملزمان میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل، زبیر نیازی، اکرم ساہی، شوکت بھٹی، احمد چٹھہ، بلال اعجاز اور ظفر اللہ چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version