گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی

گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی

گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی

انتخابی عمل شروع! گلگت بلتستان میں صوبائی انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے،نامزدگی سے نشانات الاٹمنٹ تک مکمل شیڈول جاری

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد خطے میں انتخابی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات 24 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گے، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ کاغذات کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 16 دسمبر 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جب کہ اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر 2025 کو سنائے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری ہوگی۔ اس کے بعد 29 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن 30 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا، جس کے بعد باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔

شیڈول کے اعلان کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی امیدواروں کی مرحلہ وار نامزدگی اور انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

Exit mobile version