اسلام آباد:نادرا کی طرف سے گزشتہ 5 سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف ہوا ، سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخوا سے بلاک کئے گئے، کے پی کے سے 25 ہزار 981، بلوچستان سے 20 ہزار 583 شناختء کارڈ بلاک کئے گئے۔
پنجاب سے 13 ہزار 564 جبکہ سندھ سے 9 ہزار 677 کارڈز بلاک کئے گئے ہیں، اسلام آباد سے 1 ہزار 370 جبکہ گلگت بلتستان سے 228 اور آزاد کشمیر کے 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔تصدیقی عمل کے بعد 44 ہزار 460 شناختی کارڈ ان بلاک کر دیئے گئیجبکہ اب تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈز کی تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
گزشتہ 5سال میں 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک
- by web_desk
- دسمبر 12, 2024
- 0 Comments
- 18 Views
- 5 گھنٹے ago
Leave feedback about this