کراچی میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران77اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں 10موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور55موٹرسائیکلیں،5موبائل،نقدی،7کاریں چوری ہوگئی۔کراچی پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردہ پورٹ میں بتایا گیا کہ سٹریٹ کریمنلز نے مزاحمت پر2افرادکو زخمی کردیا جبکہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران 4انکا ؤنٹر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق واردات کے دوران5سٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا جبکہ 7ڈکیتوں کو جائے واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔علاوہ ازیں کراچی پولیس نے مجموعی طورپر64ملزمان کو دن بھر میں گرفتار کیا۔
Leave feedback about this