پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گرفتاری کے خوف سے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کرلیا اسد قیصر کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود پولیس کی بھاری نفری پشاور ہائیکورٹ میں موجود ہے ، مجھ سمیت پی ٹی آئی کے ایم این اے دو گھنٹے سے پشاور ہائیکورٹ میں محصور ہیں جبکہ صوابی سے سابق ایم پی اے حاجی رنگیز خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سابق ایم پی اے رنگیز خان کو ضمانت کے بعد ہائیکورٹ سے باہر نکلتے ہی گرفتار کرلیاگیا ، رنگیز خان کو اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا۔
گرفتاری کا خوف ، اسد قیصر نے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کرلیا

گرفتاری کا خوف ، اسد قیصر نے خود کو پشاور ہائیکورٹ میں محصور کرلیا