گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ

گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ

گجرات پولیس کا چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا پولیس اہلکاروں نے گھر کے اندر داخل ہوکر تمام کمروں کی تلاشی لی۔پولیس اہلکار گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور ملازمین سے چوہدری پرویز الٰہی کا پوچھتے رہے ۔پولیس نے کنجاہ ہاﺅس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا ۔گجرات میں پولیس نے چوہدری وجاہت حسین کی رہائشگاہ نت ہاﺅس پر بھی چھاپہ مارا اور کمروں کی تلاشی لی ۔مونس الٰہی نے کہاکہ پولیس نے کنجاہ ہاﺅس پر چھاپہ مارا پولیس کے پاس سرچ وارنٹ بھی نہیں ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس کی نفری چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔

Exit mobile version