کے پی کے ڈائریکٹر خوراک محمد یاسر نے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے کی قلت کاکوئی خدشہ نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد یاسر نے کہا کہ پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل جلد حل ہوجائینگے ۔دوسری جانب پنجاب سے کے پی کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل کے معاملے پر چیف سیکریٹر ی کے پی نے پنجاب حکومت سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے ۔رابطے کا فیصلہ آٹے اور گندم کی ترسیل سے متعلق اجلاس میں ہوا اجلاس میں آٹے اور گندم کی ترسیل میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پنجاب حکومت سے غیر ضروری چیک پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیاجائیگا۔آٹے اور گندم کی ترسیل کیلئے مستقل حکمت عملی بنانے پر بات کی جائیگی
معیشت و تجارت
کے پی میں آٹے کی قلت کا کوئی خدشہ ہیں ، ڈائریکٹر خوراک کے پی
- by web_desk
- مئی 4, 2023
- 0 Comments
- 867 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this