تازہ ترین

کے الیکٹرک کے لائنس کی تجدید میں اب رکاوٹ میں بنوں گا،کامران ٹیسوری

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں رکاوٹ میں بنوں گا۔کامران ٹیسوری نے کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے کے الیکٹرک کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا۔اب میں انہیں شرم دلاؤنگا اور یہ کوشش رہے گی کہ وہ سدھر جائیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے لائنس کی تجدید میں اب رکاوٹ میں بنوں گا،شہر میں اب جب نئے لائسنس کا اجراء ہوگا تو واضح کرینگے،کراچی رورہا ہے شہریوں کو بجلی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی میں صنعتی پلاٹس پر قبضہ کرلیا جاتا ہے،آج اس قبضہ مافیا کو کہہ رہا ہوں کراچی چھوڑ کر چلے جائیں سخت کارروائی ہونے جارہی ہے،اب زمینوں پر قبضے نہیں ہونے دونگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image