بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔سرکاری بجلی کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی دو روپے پانچ پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوسکتی ہے ۔سی پی پی اے اور کے الیکٹرک نے الگ الگ درخواستیں دائر کردی ہیں ، بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپرا اتھارٹی پانچ جولائی کو درخواستوں پر سماعت کریگی ۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مئی میں گیارہ ارب 95 کروڑ 43 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی پانی سے 26.96 فیصد اور کوئلے سے 16.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی
معیشت و تجارت
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
- by web_desk
- جون 20, 2023
- 0 Comments
- 639 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this