اسلام آباد:ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے دھرنے میں جائینگے مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاﺅن لاہور میں اجلاس ہوا ،جس میں پی ڈی ایم احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیاگیا۔مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیر کو پی ڈی ایم کے دھر نے میں شریک ہوں گی ، ن لیگی چیف آرگنا ئزر پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں مریم نواز کی ہدایت پر ن لیگی قافلہ صبح 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگا۔
Leave feedback about this