کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ شیری رحمان پاکستان Roze News
پاکستان

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ شیری رحمان

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ شیری رحمان

کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جا ن کو خطرہ صرف عدالت کے احاطے میں ہے؟ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کیا ریلیوں اور جلسوں میں عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پیشیو ں اور فرد جرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کررہے ہیں۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان سکیورٹی خدشات کے بہانے عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں ان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہونگے۔پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا بعد میں کہیں میرا بیان، سیاسی تھا، ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزاری ہے۔

Exit mobile version