جلد ہی ہمارے سیارے زمین کو ایک اور چاند ملے گا لیکن یہ پہلے چاند سے بہت مختلف ہوگا۔سائنس دانوں کے مطابق یہ دوسرا چاند بنیادی طور پر ایک سیارچہ ہے جو نظام شمسی سے اپنے سفر کے وسط میں زمین کی طرف آرہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ اپنی کشش ثقل کی وجہ سے کچھ عرصے تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔بدقسمتی سے انسان زمین پر اس دوسرے چاند کا مشاہدہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ سیارچہ زمین کے چاند کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہے جس کی لمبائی تقریبا 10 میٹر ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ناسا کے پروگرام Asteroid Terrestrial-Impact Last Alert System (Asteroid Terrestrial-Impact Last Alert System) کے محققین نے ایک چھوٹا سیارچہ دریافت کیا ہے اور اسے PT5 2024 کا نام دیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ سیارچہ 53 دن تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا، زمین کے گرد اس کا سفر 29 ستمبر سے شروع ہو کر 25 نومبر تک جاری رہے گا۔
سائنس و ٹیکنالوجی
کیا زمین کے گرد چکر لگاتے دوسرے چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا؟
- by web_desk
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- 106 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this