آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت ہے، طلب زیادہ ہے، کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔ایک بیان میں اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سے گیس سیفٹی کے حوالے سے مہم چلائی گئی ہے، گیس سلنڈر کا استعمال بہت احتیاط سے کیا جائے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا کی ویب سائٹ پر سلنڈر بنانے والے اداروں کی فہرست موجود ہے، مارکیٹ میں ملنے والے چھوٹے سلنڈر غیر معیاری ہیں، جہاں غیر معیاری سلنڈر بنتے ہیں ہم وہاں کارروائی کرتے ہیں۔عمران غزنوی نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر اور ایل پی جی گیس کی لیکیج حادثات کی وجہ ہے، سلنڈر کے استعمال میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلنڈر لیتے وقت اس کے مخصوص وزن کا خیال رکھیں، گیس پریشر پمپ کا استعمال غیر قانونی ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو ترجیح دی جاتی ہے: اوگرا
- by web_desk
- دسمبر 19, 2023
- 0 Comments
- 690 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this