کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیجمعہ کو کراچی میں لیاری کے فٹبال گرانڈ میں پنک فٹبال ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیں اپنے نوجوانوں کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، موجودہ ملکی حالات میں سیاسی جماعتوں قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد اور موثر حل ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوامیں صورت حال مخدوش ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکلات دورکرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے ضرورت ہے، سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنیکا واحد اور مثرذریعہ ہے، اس وقت ملک میں معاشی اورسیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کواقدامات کرنے چاہیے تھے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے۔ خیبرپختونخواکے عوام کا پیسہ ان کوریلیف فراہم کرنے کے لیے خرچ ہوناچاہیے۔
تازہ ترین
کچھ لوگ ہمارے نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
- by web_desk
- دسمبر 6, 2024
- 0 Comments
- 38 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this