پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھانے والے کپتان بابر اعظم اگر اگلی 8 اننگز میں 269 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی سے ٹی 20 طرز کی مختصر کرکٹ میں تیز ترین 3500 رنز بنانے کا اعزاز چھین لیں گے۔
سابق بھارتی کپتان نے 96 ٹی 20 اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ بابر اعظم اب تک 92 میچوں کی 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بلے باز اگر 8 اننگز میں 269 رنز بناتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں میچ کھیل کر کرے گا، واضح رہے کہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دوسری ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
Leave feedback about this