ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن نے بھی پاکستان کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرلی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک شاندار باب کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے پانچ سالوں میں تین مختلف عہدوں پر کام کیا ہے، اور انھیں ان لوگوں پر فخر ہے جن کے ساتھ انھوں نے کام کیا اور انھوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے۔پی سی بی کی سابق انتظامیہ نے مئی میں بریڈ برن کو دو سال کے لیے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ بریڈ برن کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا، گرانٹ بریڈ برن جلد گلیمورگن کاو¿نٹی کی کوچنگ سنبھالیں گے۔