انٹونی بلینکن نے کہا کہ یہ خطے میں شدید کشیدگی کا وقت ہے دنیا Roze News
دنیا

انٹونی بلینکن نے کہا کہ یہ خطے میں شدید کشیدگی کا وقت ہے

انٹونی بلینکن نے کہا کہ یہ خطے میں شدید کشیدگی کا وقت ہے

انٹونی بلینکن نے کہا کہ یہ خطے میں شدید کشیدگی کا وقت ہے

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ یہ خطے میں شدید کشیدگی کا وقت ہے اور حوثیوں کے حملے کے بعد میری ٹائم سیکیورٹی کا دفاع جاری رکھیں گے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اور قطری وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں امداد کی ترسیل کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، اسرائیل شہریوں کی اموات میں کمی کی بات کرے گا، غزہ میں کئی صحافی بھی مارے جاچکے ہیں۔انٹونی بلینکن نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے کے قابل ہونا چاہیے، غزہ والوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جائے۔اس موقع پر قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے کہا کہ حماس رہنما کے قتل سے قطر کی ثالثی کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔ قطر اسرائیل حماس مذاکرات کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر کی کارروائیوں سے غزہ جنگ پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں انسانیت کا بہت بڑا امتحان ہے۔

Exit mobile version