کولمبیا میں ٹرک ڈرائیورز کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، ٹرک ڈرائیورز نے مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند کردیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی سڑکیں بند ہونے سے شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے، سیکڑوں کاریں اور عوامی بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے کہا ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، کولمبیا کی حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔
Leave feedback about this