پاکستان

کورونا کے11نئے کیسز رپورٹ،14مریضوں کی حالت نازک بنائی جارہی ہے

کورونا کے11نئے کیسز رپورٹ،14مریضوں کی حالت نازک بنائی جارہی ہے

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ11نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ14مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے3ہزار85ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح0.34فیصد ریکارڈ ہوئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے14مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے100ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے صرف ایک کیس مثبت رپورٹ ہوا۔جس سے شرح 1فیصد ریکارڈ ہوئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 790ٹیسٹ کیے گئے جس میں 4مریضوں متاثرہ رپورٹ ہوئے اور شرح0.53فیصد ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کسی مریض کے انتقال کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image