صحت

کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی، مہلک وائرس مزید 9 جانیں نگل گیا

کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا کے مریضوں کی شرح 4 فیصد کے قریب پہنچ گئی، جبکہ ایک دن میں 9 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارۂ صحت کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق آخری 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image