نیویارک :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وبا سے متعلق تمام ڈیٹا اور رسائی فراہم کرے تاکہ یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ کوروناوائرس کیسے پھیلا ۔اس وبائی مرض کے آغاز سے پانچ سال بعد ڈبلیو ایچ او نے ایک بار پھر چین سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ماخذ کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔
جاری کردہ بیان میں ادارے نے کہا کہ ہم چین سے ڈیٹا شیئر کرنے اور اس تک مکمل رسائی کے لیے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ ہم کورونا وبا کی ابتدا کو سمجھ سکیں۔ یہ ایک اخلاقی اور سائنسی ضرورت ہے۔
ممالک کے درمیان شفافیت، اشتراک اور تعاون کے بغیر دنیا مناسب طریقے سے مستقبل کے وبائی امراض کی روک تھام اور اسکیلئے تیاری نہیں کر سکتی۔ کس طرح 31 دسمبر 2019 کو چین کے ووہان میں صحت کے حکام کی جانب سے شہر میں “وائرل نمونیا” کے کیسز سے متعلق میڈیا بیان چلایا گیا تھا۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اب جب ہم ان تباہ کن وقتوں کو یاد کر رہے ہیں، آئیے ایک لمحے کے لیے ان جانوں کو بھی یاد کریں جو ضائع ہوگئیں، ان لوگوں کو توجہ دیں جو کورونا وبا کے اثرات سے اب تک نہیں نکل سکے اور طبی عملے کے کارکنان کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے ہماری دیکھ بھال کے لیے بہت قربانیاں دیں۔ ہمیں صحت مند مستقبل کے لیے کورونا وبا سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
صحت
کورونا کی شروعات کیسے ہوئی، ڈبلیو ایچ او کا چین سے پھر سوال
- by web_desk
- جنوری 1, 2025
- 0 Comments
- 26 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this