جرائم

کورنگی میں نوجوان کی ہلاکت لگتا ہے ٹارگٹ کلنگ ہے ، کراچی پولیس

کورنگی میں نوجوان کی ہلاکت لگتا ہے ٹارگٹ کلنگ ہے ، کراچی پولیس

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاﺅن میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پرپولیس کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔پولیس کے مطابق نوجوان وسیم کو سر میں گولی لگی ہے ۔ مقتول کے جیب میں موبائل فون اور پرس موجود تھے جبکہ قریب ہی بائیک بھی پڑی ملی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لگتا ہے کہ مقتول کوٹارگٹ کیاگیا ہے ، مختلف پہلوﺅں سے واقعے کی جانچ کررہے ہیں ۔مقتول وسیم کے بھائی کے مطابق مقتول گھر سے دودھ لینے نکلا تھا کہ پولیس نے اطلاع دی کہ بھائی کو گولی لگی ہے ۔ملزمان نے بھائی سے کوئی چیز نہیں چھینی مقتول کے بھائی نے بتایا کہ مقتول شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا جو نجی کمپنی میں بطور الیکٹریشن کام کرتا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وسیم کی لا ش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image