کوئی راستہ نہیں بچا،کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کوئی راستہ نہیں بچا،کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان

کوئی راستہ نہیں بچا،کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان

کوئی راستہ نہیں بچا،کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے، عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج اندر جانے سے روکا گیا، ہم پیدل چل کر اندر والے گیٹ پر گئے۔ پہلے پوری فیملی کو اجازت ہوتی تھی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی محدود کررکھی ہے۔ یہ ٹارچر ہے، ذاتی معالج کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ۔ بانی پی ٹی آئی چیزیں مانگتے ہیں تو یہ لوگ تنگ کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے، سپریم کورٹ بھی گئے، کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جائیں گے۔ پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے، ہم تمام انٹرنیشنل اداروں کے پاس جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر عمران خان مسکرائے، انہیں بڑا مزہ آیا۔ ہم بانی پی ٹی آئی کا پورا پیغام قوم تک پہنچا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ یہ بہت بڑی ذمے داری ہے، اسے پورا کریں گے۔

Exit mobile version