بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جرائم Roze News
جرائم

بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور:بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے د وران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مارے جانیوالے دونوں ڈاکو سگے بھائی ہیں، دونوں ڈاکوں پر ڈکیتی، قتل اور دیگر جرائم کے 108 مقدمات درج تھے۔
ادھر اوکاڑہ کے علاقہ پھٹیاں والا پل کے قریب پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
زیر حراست ڈاکو مدثر کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس ریڈ کے دوران ڈاکو کے 2 ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، زیر حراست ڈاکو مدثر ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Exit mobile version