معیشت و تجارت

کوئٹہ میں مرغی سستی، سبزیاں مہنگی

کوئٹہ میں مرغی سستی، سبزیاں مہنگی

اسلام آباد: کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں تیس روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے کوشت کی فی کلوقیمت 520 روپے پر آگئی رمضان کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہاتھا۔ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے اور گائے کے کوشت کی فی کلو قیمت میں کمی نہ آسکی۔بکرے کا فی کلو گوشت 1600 سے 1700 اور گائے کا گوشت 850 سے 900 روپے میں فروخت کیاجارہاہے۔بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1450 اور گائے کا 650 روپے فی کلو مقرر ہے کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت میں 10 اور پیاز کی قیمت میں تیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی کلو آلو کی قیمت 60 اور پیاز کی 180 روپے ہوگئی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 60 سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی جبکہ پھول گوبھی کی قیمت 100 اور بینگن کی اسی روپے فی کلو ہوگئی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image