کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں واقع اسپینی روڈ پر ایک گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس، لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ دونوں خواتین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے امدادی ادارے کی ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مرنے والی خواتین ماں اور بیٹی ہیں، فائرنگ کے وقت دونوں گھر میں اکیلی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔گھر میں ہونے والے قتل کے حوالے سے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغرب کے بعد فائرنگ کی آواز سنی تھی، واقعے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا اور فضا سوگوار ہوگئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ماں اور بیٹی کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔
Leave feedback about this