بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں پولیس نے مبینہ ملزمان کیخلاف آپریشن کیا ہے۔آپریشن میں انسداد دہشتگردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا ۔آپریشن کے دوران فائرنگ کاتبادلہ ہوا ، جس کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔کچلاک آپریشن میں ایک مبینہ ملزم فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق کچلاک میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے علاقے میں سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے ۔
Leave feedback about this