کشیدہ صورتحال، ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کشیدہ صورتحال، ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ

کشیدہ صورتحال، ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ

کشیدہ صورتحال، ضلع کرم میں ایمرجنسی نافذ

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ریلیف ایمرجنسی نافذ کردی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرم میں امن و امان اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کے لیے ریلیف ایمرجنسی کی توثیق کردی۔ ریلیف ایمرجنسی پہلے سے نافذ اورکرم میں ہلاک شدگان اورزخمیوں کوادائیگی کی جاچکی ہے۔
کابینہ نے قانونی تقاضا پوراکرنے کے لیے ریلیف ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی ، کابینہ نے انسداد منی لانڈرنگ و مالی دہشتگردی کے نفاذ، اقلیتوں کے حقوق کے لیے نیشنل کمیشن فار مینارٹی کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے گردے اور جگر کے ٹرانسپلانٹ اور کرک میں جوان مراکز کی قیام جبکہ صوبے کی جامعات کیلیے گرانٹ اور اکیڈمک سرچ کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی کے ساتھ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری دے دی۔

Exit mobile version