امید ہے ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی، وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

امید ہے ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی، وزیراعظم

امریکی پابندیاں بلاجواز ، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

امریکی پابندیاں بلاجواز ، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی میں اراکینِ قومی اسمبلی اعجاز الحق اور سردار خالد مگسی کو شامل کردیا۔ حکومتی اتحادی کمیٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آج پہلا دور ہوا جس میں حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا۔
مذاکرات کا اگلا دور دو جنوری کو ہوگا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات پیش کرے گی تاہم آج انہوں نے ابتدائی مطالبات پیش کیے۔وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کی وسیع تر مفاد کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا مفاد سب سے مقدم ہے، قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

Exit mobile version