تازہ ترین

کشتی حادثہ: یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

اسلام آباد:خصوصی سیل یونانی جزیرے کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا، یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے 6943850188-30+ پر واٹس ایپ کی سہولت فراہم کردی۔گزشتہ روز کشتی الٹنے کے افسوسناک واقعے میں متاثرہ 47 پاکستانیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ریسکیو کر لیا گیا ، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ریسکیو کئے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ کے مابین روابط اور انکی مدد کیلئے سرگرم ہے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار واقعے میں متاثرہ پاکستانیوں کی نشاندہی و مدد کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے فوری نوٹس پر پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے کا شکار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، معصوم شہریوں کو ورغلا کر انسانی اسمگلنگ کے مذموم فعل میں شریک عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔واقعے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو حکومت پاکستان اور یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image