آبادگاروں اور کسانوں کو کپاس کے وفاق کے اعلان کردہ نرخ نہ ملنے پر سابق صدر زرداری نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں زرداری نے کہا ہے کہ کسانوں کو کپاس کی وفاقی حکومت کی مقررہ قیمت 8500 روپے نہیں دی جارہی ، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے ۔زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ دلوانے کیلئے اقدامات کرے ، آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں ۔
کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ نہ ملنے پر آصف زرداری کا اظہار تشویش
