حافظ آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حافظ آباد میں وزیراعلی کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں، کسان کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی لیکن جہاں مجھے عوام کی روٹی کا خیال کرنا ہے وہاں کسان بھائیوں کا بھی خیال کرنا ہے، مجھے ایسی پالیسیز بنانی ہیں کہ میرے کسان بھائیوں کو نقصان نہ ہو اور کسان کارڈ اس سلسلے کی سب سے بڑی کڑی ہے۔
کسان کارڈ کے ذریعے ہم براہ راست کسان تک پہنچ رہے ہیں، بیچ میں کوئی مڈل مین، کوئی آڑھتی اور کوئی بلیک میلر نہیں ہوگا، میرا مقصد تھا کہ کسان بھائیوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ ملے اور انہیں کسی آڑھتی اور مڈل مین کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ غلط نظریہ ہے کہ کسان سے حکومت گندم خریدتی ہے، کسان سے حکومت نہیں آڑھتی گندم خریدتا ہے اور مہنگے داموں حکومت کو فروخت کرتا ہے
حکومت نے کبھی کسان سے گندم نہیں خریدی، کسان تو اونے پونے داموں آڑھتی کو فصل بیچ دیتا ہے کہ اسے اگلی فصل کے لیے قرضہ مل جائے گا اور آڑھتی کسان کی محنت میں اپنا منافع شامل کرکے وہ گندم حکومت کو بیچ دیتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہاں جس طرح پانچ پانچ سو روپے میں باردانہ بکتا ہے
تازہ ترین
کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر اپنوں اور غیروں سے بلاتفریق تنقید سننے کو ملی،مریم نواز
- by web_desk
- اکتوبر 28, 2024
- 0 Comments
- 122 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this