بھارتی اداکارہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، مگر ان کے گھر میں خوشی کی ایک اور وجہ بھی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بہن نوپور سینن اپنے بوائے فرینڈ گلوکار سٹیبن بین کے ساتھ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اور کریتی سینن کے گھر میں زور و شور سے ان کی چھوٹی بہن کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوپور رواں موسمِ سرما میں ایک بڑی ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے ’فیئر مونٹ اُدےپور پیلس‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات نئے سال کے آغاز کے ساتھ 8 اور 9 جنوری کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔تقریب اگرچہ نجی رکھی جائے گی، مگر اس میں خاندان، قریبی دوستوں اور مشہور شوبز شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس شادی کے انتظامات، سجاوٹ اور مہمان نوازی سے متعلق بات چیت جاری ہے، جس سے ان خبروں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ پہلا دن مہندی اور سنگیت کے لیے مختص ہوگا، جبکہ اگلے روز مرکزی رسومات ادا کی جائیں گی۔تاہم ابھی تک اداکارہ کریتی سینن ان کی بہن نوپور اور دونوں خاندانوں نے شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
کریتی سینن کے گھر شادی کی تیاریاں شروع، شادی کہاں ہوگی؟
- by web_desk
- دسمبر 3, 2025
- 0 Comments
- 22 Views
- 4 گھنٹے ago

Leave feedback about this