پاکستان

کرم: حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب، رائے شماری جاری، پی ٹی آئی، جے یو آئی میں کانٹے کا مقابلہ

کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں رائے شماری جاری ہے، سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ضلع کرم میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک فخر زمان کے استعفی دینے کے بعد خالی ہونے والے حلقہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب پر رائے شماری جاری ہے، جو صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان سمیت 14 امیدوار ضمنی انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق حلقے میں درج رائے دہندگان کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے، جبکہ 143 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 119 کو حساس جبکہ 24 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار جمیل خان میں کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے، جبکہ جماعت اسلامی کے شیر محمد خان بھی ان کے مقابل موجود ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image